Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
108 - 308
بہن کیلئے رُکوع میں گُھٹنوں پر ہاتھ رکھنا اور اُنگلياں کُشادہ نہ کرنا سنّت ہے( ایضاً ) (3)رُکوع ميں تھوڑا جُھکے يعنی صِرف اِتنا کہ ہاتھ گُھٹنوں تک پَہُنچ جائيں پيٹھ سيدھی نہ کرے اورگُھٹنوں پر زور نہ دے فَقَط ہاتھ رکھ دے اور ہاتھوں کی اُنگلياں ملی ہوئی رکھے اور پاؤں جُھکے ہوئے رکھے اسلامی بھائیوں کی طرح خوب سيدھے نہ کر دے
 (عالمگيری، ج1ص74)
 (4)بہتر یہ ہے کہ جب رُکوع کیلئے جھکنا شروع کرے
اَللہُ اَکْبَر
کہتی ہوئی رُکو ع کو جائے اور ختمِ رُکوع پر تکبیر خَتم کرے( ایضاً ) اِس مَسافت (یعنی قِیام سے رُکوع میں پہنچنے کے فاصِلے) کو پورا کرنے کیلئے اللہ کی لام کو بڑھائے اکبر کی ب وغیرہ کسی حَرف کو نہ بڑھائے ۔
( بہارِشریعت ،حصّہ 3، ص 93 )
اگر اٰللہُ یااٰکبر یا اکبار کہا تو نَماز فاسِد ہوجائے گی۔
 (دُرِّمُختار، رَدُّالْمُحتار، ج2ص 218 )
رُکوع میں تین بار
سُبْحٰنَ رَبِیَ العَظِیْم
کہنا ۔
          ( بہارِشریعت ،حصّہ 3 ص 93 )
''سنّت ''کے تین حُرُوف کی نسبت سے قومہ کی 3سنّتیں
    (1) رُکوع سے جب اُٹھيں تو ہاتھ لٹکا ديجئے
 (عالمگيری، ج 1 ص 73 )
(2) رُکوع سے اُٹھنے میں
سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہ
اور سیدھے کھڑے ہو جانے کے بعد
رَبَّنَا لَکَ الْحَمْد
کہنا
(دُرِّمُختار، ج2ص 247)
 (3) مُنْفَرِد (يعنی تنہا نماز پڑھنے والے) کیلئے دونوں کہنا سنّت ہے۔
 ( بہارِشریعت ،حصّہ 3 ص 95 )
رَبَّنَا لَکَ الْحَمْد
Flag Counter