| اسلامی بہنوں کی نماز |
اُنگليوں کاپَيٹ قِبلہ رُو ہونا(4) تکبير کے وقت سر نہ جُھکانا(5)تکبير شُرو ع کرنے سے پہلے ہی دونوں ہاتھ کندھوں تک اُٹھالينا (6) تکبير کے فوراً بعد ہاتھ باندھ لينا سنّت ہے (تکبيراُولیٰ کے بعد فوراً باندھ لینے کے بجائے ہاتھ لٹکا دینا يا کہنياں پیچھے کی طرف جُھلانا، سنّت سے ہٹ کرہے)
(بہارِشريعت ،حصہ 3 ص88۔90)
''خدیجۃُ الکُبریٰ ''کے گیارہ حُرُوف کی نسبت سے قِیام کی11 سُنّتیں
(1) اُلٹی ہتھیلی سینے پرچھاتی کے نیچے رکھ کر اسکے اُوپرسیدھی ہتھیلی رکھئے۔(غُنیہ، ص300)(2)پہلے ثناء (3) پھر تَعَوُّذ(تَ۔عَوْ۔وُذ) يعنی
اَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم
پڑھنا (4) پھر تَسْمِیہ (تَسْ۔مِ۔یَہ) يعنی
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھنا (5)ان تينوں کو ايك دوسرے کے فوراً بعد کہنا (6) ان سب کو آہِستہ پڑھنا (7) اٰمين کہنا(8)اس کو بھی آہِستہ کہنا (9) تکبيرِ اُولیٰ کے فوراً بعد ثَناء پڑھنا (10) تَعَوُّذ صِرف پہلی رَکْعَت ميں ہے اور (11) تَسْمِیہ ہر رَکعَت کے شُروع ميں سنّت ہے ۔
( بہارِشریعت ،حصّہ 3 ص90 ۔91)
''محمد'' کے چار حُرُوف کی نسبت سے رُکوع کی 4سنّتیں
(1) رُکوع کیلئے اللہُ اکبر کہنا
( بہارِشریعت ،حصّہ 3 ص 93 )
(2) اسلامی