(15) دونوں طرف سلام پَھيرتے وقت لفظ ''اَلسَّلامُ'' کہنادونوں بار واجِب ہے ۔ لَفظ'' عَلَيكم '' واجِب نہيں بلکہ سنّت ہے (16)وِتر ميں تکبيِر قُنُوت کہنا (17) وِتر ميں دُعائے قُنُوت پڑھنا(18)ہر فرض و واجِب کا اُس کی جگہ ہونا (19) رُکوع ہر رَکعَت ميں ايك ہی بار کرنا (20) سَجدہ ہر رَکْعَت ميں دو ہی بار کرنا (21) دوسری رَکْعَت سے پہلے قَعدہ نہ کرنا(22) چار رَکعَت والی نَماز ميں تيسری رَکْعَت پرقَعدہ نہ کرنا (23) آيتِ سَجدہ پڑھی ہو توسَجدۂ تِلاوت کرنا (24)سَجدہ ٔسَہْوْ واجِب ہوا ہو تو سَجدہ ٔسَہْوْ کرنا (25)دو فَرض يا دو واجِب يا فَرض و واجِب کے دَرميان تين تسبيح کی قَدَر (يعنی تين بار'' سُبْحٰنَ اللہِ ''کہنے کی مقدار ) وَقفہ نہ ہونا۔
(بہارِشريعت ،حصہ 3 ص85۔87،دُرِّمُختار، رَدُّالْمُحتار ج2، ص184۔ 203)
''اُمِّ ہانی'' کے چھ حُرُوف کی نسبت سے تکبیرِ تَحرِیْمہ کی6 سُنّتیں
(1)تکبيرِ تحريمہ کیلئے ہاتھ اُٹھانا(2) ہاتھوں کی اُنگلياں اپنے حال پر (Normal) چھوڑنا، يعنی نہ باِلکل ملائيے نہ ان ميں تَناؤ پيدا کیجئے(3) ہتھیلیو ں اور