کے بعد باِلتَّرتيب دوسرا سجدہ کرنا(7) تَعدِيل ارکان يعنی رُکوع ، سُجود، قومہ اور جلسہ ميں کم از کم ايك بار ''سُبْحٰنَ اللہ'' کہنے کی مقدارٹھہرنا (8)قَومہ يعنی رُکوع سے سيدھی کھڑی ہونا ( بعض اسلامی بہنیں کمر سيدھی نہيں کرتیں اس طرح ان کا واجِب چھوٹ جاتا ہے )(9) جَلسہ يعنی دوسَجدوں کے دَرميان سيدھی بيٹھنا (بعض اسلامی بہنیں جلد بازی کی وجہ سے برابر سيدھے بيٹھنے سے پہلے ہی دوسرے سجدے ميں چلی جاتی ہيں اس طرح ان کا واجب ترک ہو جاتا ہے چاہے کتنی ہی جلدی ہو سيدھا بيٹھنا لازِمی ہے ورنہ نَماز مکروہِ تََحریمی واجِبُ الاعادہ ہوگی) (10) قعدهٔ اُولیٰ واجِب ہے اگر چہِ نَمازِ نفل ہو ( نفل میں چار یا اس سے زیادہ رکعتیں ایک سلام کے ساتھ پڑھنا چاہیں تب ہر دو دو رکعت کے بعد قعدہ کرنا فرض ہے اور ہر قعدہ ''قعدۂ اَخیرہ''ہے اگرقَعدہ نہ کیا اور بھول کر کھڑی ہوگئیں تو جب تک اس رَکعَت کا سجدہ نہ کرلے لوٹ آئیں اور سجدۂ سَہو کریں۔'' ) (11)اگرنفل کی تیسری رَکعت کا سجدہ کر لیا تو چار پوری کرکے سَجدۂ سَہو کرے ، سجدۂ سہواس لئے واجِب ہوا کہ اگر چِہ نَفل میں ہر دو رَکعَت کے بعد قعدہ فرض ہے مگر ''تیسر ی یا پانچویں( علیٰ ھذا القیاس یعنی اس پر قیاس کرتے ہوئے) رَکعت کا سجدہ کرنے کے بعد قعدۂ اولیٰ فرض کے بجائے واجِب ہوگیا ۔