Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
104 - 308
قَعدہ نہ کيا تو جب تک پانچويں کا سَجدہ نہ کيا ہو بيٹھ جائے اور اگر پانچويں کاسَجدہ کر ليا يا فجر ميں دوسری پر نہيں بيٹھی تيسری کاسَجدہ کر ليا يا مغرِب ميں تيسری پر نہ بيٹھی اور چوتھی کا سَجدہ کر ليا ان سب صورَتوں ميں فرض باطِل ہو گئے ۔ مغرب کے علاوہ اورنَمازوں ميں ايك رَکعَت مزيد ملا لے ۔
( غُنْیَہ،ص290)
(7)خُروج بِصُنْعِہٖ : يعنی قَعدۂ اَخِيرہ کے بعد سلام يا بات چيت وغيرہ کوئی ايسا فِعل قَصداً (يعنی اِرادتاً ) کرنا جونَماز سے باہَر کردے۔ مگر سلام کے علاوہ کوئی فِعل قَصداً (یعنی ارادۃً)پايا گيا تو نَماز واجِبُ الاِعادہ ہو گی ۔ اور اگر بِلاقَصد(بِلا ارادہ) کوئی اِس طرح کافِعل پا يا گيا تونَماز باطِل۔
 بہارِشريعت حصّہ 3 ص84)
 	''سیِّدتُنا سکینہ بنتِ شَہنشاہِ کربلا''کے پچیس حُروف کی نسبت سے تقریباً 25 واجبات
(1)تکبير تحريمہ ميں لفْظ
''اَللہُ اَکْبَر''
 کہنا (2)فَرضوں کی تيسری اور چوتھی رَکْعَت     ( رَکْ ۔عَت )کے علاوہ باقی تمام نَماز وں کی ہر رَکْعَت ميں الحمد شريف پڑھنا ، سُورت ملانا يا قرآنِ پاک کی ايك بڑی آيت جو چھوٹی تين آيتوں کے برابر ہو يا تين چھوٹی آيتيں پڑھنا (3) الحمد شريف کا سورت سے پہلے پڑھنا (4) الحَمد شريف اور سورت کے درمِيان''اٰمِين'' او ر
       بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ
کے علاوہ کچھ اور نہ پڑھنا (5) قِراءَ ت کے فوراً  بعد رُکوع کرنا (6) ايك سَجدے
Flag Counter