Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
103 - 308
ختم ہوجائے۔
کارپیٹ پاک کرنے کا طریقہ
کارپَیٹ(CARPET) کا ناپاک حصّہ ایک بار دھوکر لٹکادیجئے یہاں تک کہ پانی ٹپکنا موقوف ہوجائے پھر دوبارہ دھوکر لٹکائیے حتیّٰ کہ پانی ٹپکنا بند ہو جائے پھر تیسری بار اِسی طرح دھوکر لٹکادیجئے جب پانی ٹپکنا بند ہوجائے گا تو کارپیٹ پاک ہوجائے گا ۔ چَٹائی ،چمڑے کے چپل اورمِٹّی کے برتن وغیرہ جن چیزوں میں پتلی نَجاست جَذب ہو جاتی ہو اِسی طریقے پر پاک کیجئے ۔ ایسانازُک کپڑا کہ نچوڑنے سے پھٹ جانے کا اندیشہ ہو وہ بھی اِسی طرح پاک کیجئے۔ اگر ناپاک کارپَیٹ یا کپڑا وغیرہ بہتے پانی میں( مَثَلاً دریا،نَہر میں یا پائپ یا ٹُونٹی کے جاری پانی کے نیچے) اتنی دیر تک رکھ چھوڑیں کہ ظنِّ غالِب ہوجائے کہ پانی نَجاست کو بہاکر لے گیا ہو گا تب بھی پاک ہوجائے گا ۔کارپیٹ پر بچّہ پیشاب کردے تو اُس جگہ پر پانی کے چھینٹے مار دینے سے وہ پاک نہیں ہوتا۔یاد رہے ! ایک دن کے بچّے یا بچی کا پیشاب بھی ناپاک ہوتاہے ۔
( تفصیلی معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ بہارِ شریعت حصّہ2 صَفْحَہ 118تا 127کا مطالعہ فرمالیجئے۔)
(6) قَعدۂ اَخيرہ: يعنی نَماز کی رَکعتيں پوری کرنے کے بعد اتنی دير تک بيٹھنا کہ پوری تَشَھُّد (يعنی پوری اَلتَّحِيّات ) رَسُوْ لُہٗ تک پڑھ لی جائے فرض ہے ۔ (عالمگيری ج1ص70) چاررَکعَت والے فرض ميں چوتھی رَکعَت(رَکْ۔ عَت ) کے بعد
Flag Counter