Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
101 - 308
 واقِعی وہ مسلمان بڑے بد نصيب ہيں جو دُرُست قرآن شريف پڑھنا نہيں سيكھتے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰه عزَّوَجَلَّ تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگير غير سياسی تحريك دعو تِ اسلا می کے بے شُمار مدارِس بنام مَدرَسۃُالمد ينہ قائم ہیں اِن میں مَدَنی مُنّوں اورمَدَنی مُنّیوں کو قراٰنِ پاک حِفظ و ناظِرہ کی مُفت تعلیم دیجاتی ہے۔نیز بالِغات کو حُروف کی صحیح ادائیگی کے ساتھ ساتھ سنّتوں کی تربیّت بھی دی جاتی ہے ۔ کاش!تعليم قرآن کی گھر گھر دھوم پڑجائے ۔ کاش ! ہر وہ اِسلامی بہن جو صحيح قرآن شريف پڑھنا جانتی ہے وہ دوسری اسلامی بہن کو سکھانا شُروع کر دے ۔ اِن شاءَ اللہ عزَّوَجَلَّ پھر تو ہر طرف تعليم قرآن کی بہار آجائے گی اور سيكھنے سکھانے والوں کیلئے اِن شاءَ اللہ عزَّوَجَلَّ ثواب کا اَنبار لگ جائے گا ۔
یِہی ہے آرزو تعليم قرآں عام ہوجائے 

تِلاوت شوق سے کرنا ہمارا کام ہوجائے
(4) رُکُوع:رُکو ع میں تھوڑاجُھکئے یعنی اتنا کہ گُھٹنوں پر ہا تھ رکھ دیجئے زَورنہ دیجئے اورگُھٹنوں کو نہ پکڑ یئے اور اُنگلیا ں ملی ہوئی اور پا ؤ ں جُھکے ہو ئے رکھئے اسلامی بھائیوں کی طرح خو ب سیدھے نہ کر یں۔
(عالمگيری ج1ص74وغیرہ)
(5) سُجُود: *سلطانِ مکّۂ مکرَّمہ ،تاجدارِ مدینۂ منوّرہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عظمت نشان ہے :مجھے حکم ہوا کہ سات ہڈِّیوں پر سجدہ کروں ، مُنہ اور دو2نوں ہاتھ
Flag Counter