Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
10 - 308
آؤ نماز سیکھتے ہیں'' کے سولہ حُرُوف کی نسبت سے یہ کتاب پڑھنے کی 16 نیّتیں
فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم:
نِيَّۃُ الْمُؤمِنِ خيْرٌ مِنْ عَمَلِہِ
یعنی ''مسلمان کی نيّت اس کے عمل سے بہترہے۔''
(المعجم الکبير للطبراني، الحديث: ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)
دو مدنی پھول: (۱) بغیر اچھی نیت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔ 

     (۲) جتنی اچھی نیتیں زیادہ، اتنا ثواب بھی زیادہ۔

(1) اِخلاص کے ساتھ مسائل سیکھ کر رِضائے الٰہی عَزَّوَجَل کی حقدار بنوں گی(2) حتَّی الوسع اِس کا با وُضُو اور(3) قبلہ رو مطالَعہ کروں گی(4)اِس کے مطالعے کے ذریعے فرض عُلوم سیکھوں گی (5) اپنا وُضُو، غسل اور نَمازوغیرہ دُرُست کروں گی (6) جو مسئلہ سمجھ میں نہیں آئے گا اس کے لیے آيتِ کریمہ ترجمہ کنزالايمان: ''تو اے لوگو علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہیں'' (پ۱۴، النحل: ۴۳) پر عمل کرتے ہوئے علماء سے رجوع کروں گی(7) (اپنے ذاتی نسخے پر) عند َالضَّرورت خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں گی(8)(ذاتی نسخے کے) یاد داشت والے صفحے پر ضَروری نکات لکھوں گی(9) جس مسئلے میں دشواری ہو گی اُس کو بار بار پڑھوں گی (10)زندگی بھر عمل کرتی رہوں گی(11) جو اسلامی بہنیں نہیں جانتیں انھیں سکھاؤں گی (12) جو علم میں برابر ہو گی اس سے مسائل میں تکرار کروں گی(13) دوسری اسلامی بہنوں کو یہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گی (4)(کم از کم ۱۲ عدد یا حسبِ توفیق) یہ کتاب خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گی(15) اس کتاب کے مُطالَعے کا ثواب ساری اُمّت کو اِیصال کروں گی (16) کتابت وغیرہ ميں شرعی غلطی ملی تو ناشِرین کو لکھ کرمطلع کروں گی(زبانی کہنا یا کہلوانا خاص مفید نہیں ہوتا)
Flag Counter