بطورِ حصہ اوّل دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ سے شائع کی جاچکی ہیں۔ اب''معذور بچی مبلغہ کیسے بنی؟'' کے نام سے مزید11مَدَنی بہاریں پیش کی جارہی ہیں ۔اسلامی بھائیوں کو بھی چاہے کہ یہ رسالہ اپنے گھر کی اسلامی بہنوں تک ضرور پہنچائیں ،کیا عجب کہ ان مَدَنی بہاروں کو پڑھ کر کسی کی اِصلاح کا سامان ہوجائے اور وہ بھی اپنی زندگی زادِ آخرت جمع کرنے میں گزارنا شروع کردے ۔یاد رہے ! اسلامی بہنوں نے ان بہاروں کو اپنے اپنے انداز میں لکھا تھا ، پڑھنے والوں اور والیوں کی خیرخواہی کرتے ہوئے ہم نے اپنے الفاظ وانداز میں مرتب کرنے کی کوشش کی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃکو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
شعبہ امیرِ اَہلسنّت (مد ظلہ العالی) مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ (دعوتِ اسلامی)
۷ مُحَرَّمُ الْحَرَام ۱۴۳۰ ھ، 5جنوری 2009