تبلیغِ قراٰن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی جس کا آغاز امیراہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے رفقاء کے ساتھ ۱۴۰۱ھ میں کیا تھا ،کی برکتیں جہاں لاکھوں لاکھ اسلامی بھائیوں کو نصیب ہوئیں اور وہ صلوٰۃ وسنّت کی راہ پر گامزن ہوگئے وہیں اسلامی بہنوں کو بھی گناہوں سے توبہ کر نے اور اپنی زندگی اللہ ورسول عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے احکامات کے مطابق گزارنے کی کوشش کرنے کی توفیق ملی ۔دعوتِ اسلامی کامَدَنی کام کرنے کے لئے اسلامی بھائیوں کی طرح اسلامی بہنوں کی بھی بہت سی مجالس قائم ہیں ۔انہی مجالس کے ذریعے اسلامی بہنوں میں مَدَنی انقلاب کی بہاریں موصول ہوتی رہتی ہیں کہ کس طرح بے نمازیوں کو نمازوں کی پابندی نصیب ہوئی،بے پردہ اسلامی بہنوں کو مَدَنی برقع کی صورت میں چادرِ حیا نصیب ہوئی ، فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سننے کی نُحُوسَت سے نجات ملی وغیرھا۔ دعوتِ اسلامی کے علمی ،تحقیقی اور اشاعتی شعبہ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ نے امّت کی اصلاح و خیر خواہی کے مقدس جذبے کے تَحت ان بہاروں کو شائع کرنے کا قصد کیا ۔چنانچہ 19بہاریں ''میں نے مَدَنی برقع کیوں پہنا؟''کے نام سے