Brailvi Books

اسلامی بہنوں میں مدنی انقلاب (قسط 2)
28 - 32
کٹوانا، لمبے لمبے ناخن رکھنا،بھنویں بنوانا،زرق برق وچست لباس پہن کر دوپٹا گلے میں لٹکاکر تفریح گاہوں میں گھومنا پھرنا میرا کام تھا۔گانے سننے کا تو ایسا شوق تھا کہ چھوٹا سا ریڈیو میرے پاس رہتا جسے میں ہر وقت آن رکھتی ۔شادیوں میں ڈھولک بجاتی ،گانے گاتی تھی۔مجھے اپنی زندگی بڑی پُر لطف اور بارونق لگتی تھی مگر نہیں جانتی تھی کہ یہ اندازِ زندگی قبر وحشر میں میری پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔بالآخر مجھے ڈھنگ سے جینے کا سلیقہ آگیا ۔یہ سلیقہ مجھے فیضان مدینہ میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سے ملا۔میں مَدَنی ماحول سے ایسی متأثر ہوئی کہ کیا ذیلی سطح کا اجتماع کیاشہر سطح کا ! ہر اجتماع میں شرکت کو اپنا معمول بنا لیا۔ ذکر کردہ گناہوں سے بچنے پر استقامت نصیب ہوگئی ۔شرعی پردہ کرنے کے لئے مَدَنی برقع اپنے لباس کا حصہ بنا لیا۔ مدرسۃ المدینہ (للبنات )میں داخلہ لے کر تجوید سے قراٰن پاک پڑھنا نہ صرف سیکھ لیا بلکہ دوسروں کو سکھانے والی یعنی معلمہ بن گئی ۔تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کے ذیلی سطح کے سنّتوں بھرے اجتماع کی ذمہ دارہ ہوں ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھ