Brailvi Books

اسلامی بہنوں میں مدنی انقلاب (قسط 2)
29 - 32
رُوسیاہ کو دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مَدَنی ماحول میں استقامت نصیب فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
اللہ (عزوجل)کرم ایسا کرے تجھ پر جہاں میں 

اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مچی ہو
     اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی مُنّوں اور مَدَنی مُنّیوں کیلئے الگ الگ بے شُمار مدارِس مدرَسَۃُ الْمدینہ کے نام سے قائم ہیں جہاں حفِظ وناظِرہ کی مُفْت تعلیم دی جاتی ہے ۔دُنیا کے مختلف مُمالِک میں اکثر گھروں کے اندر ان کے تقریباََروزانہ ہزاروں مدارِس بنام مدرَسَۃُالمدینہ(برائے بالِغات) بھی لگائے جاتے ہیں ،ایک اندازے کے مطابق فَقَط باب المدینہ (کراچی)میں اسلامی بہنوں کے 1317 مدرَسے تقریباََ روزانہ لگتے ہیں جن میں کم وبیش 12017 اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک ، نَماز اورسُنّتوں کی مُفت تعلیم پاتیں اور دعائیں یاد کرتی ہیں۔ اسلامی بہنوں کے جامِعات بھی قائم ہیں مُتَعَدَّد اسلامی بہنیں بھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ عالِمات بننے کی سعادت حاصِل کرچکی ہیں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter