Brailvi Books

اسلامی بہنوں میں مدنی انقلاب (قسط 2)
27 - 32
رخصت ہوگیا ہے،اب مجھے امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے کیسٹ بیانات سن کر سکون ملتا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ مَدَنی انعامات کی برکت سے زبان کا قفل مدینہ نصیب ہوگیا ،غیبت اور چغلی سے پرہیز کی عادت پڑ گئی ۔نگاہِ مرشد کے صدقے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کا ایسا جذبہ نصیب ہوا کہ مَدَنی کام کم ہونے کی صورت میں شدتِ غم وافسوس سے آنکھوں سے اشکوں کے دھارے بہہ نکلتے ہیں۔تادمِ تحریر میں اسلامی بہنوں کی علاقائی مشاورت کی خادمہ(نگران) کے طور پر ثوابِ جاریہ کا خزانہ جمع کرنے کی کوشش میں مصروف ہوں ۔
سنورجائے گی آخرت ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ 

تم اپنائے رکھو سدا مَدَنی ماحول
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (11)میں فیشن ایبل تھی
    بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک اسلامی بہن کا بیان کچھ یوں ہے: دعوتِ اسلامی کی برکتیں پانے سے قبل میں ایک فیشن ایبل لڑکی تھی۔ بال
Flag Counter