مَدَنی ماحول کی بہاریں نصیب ہونے سے پہلے میں گناہوں کے سمندر میں غوطہ زن تھی ، نماز نہ پڑھنا،فلمیں ڈرامے دیکھنا ،شادیوں میں بن سنور کربے پردہ شریک ہونامیرا شوق تھا۔چغل خوری،غیبت ،دل آزاری جیسے گناہوں میں مبتلا رہا کرتی تھی۔سیر وتفریح کے لئے ہر وقت تیار رہتی تھی۔ اگر کسی سے جھگڑا ہوجاتا تو سالہا سال اس سے بات نہ کرتی۔ڈائجسٹ پڑھنے کا ایسا چسکا تھا کہ روزانہ ایک ڈائجسٹ پڑھ لیا کرتی تھی ۔میری فیشن پرستی کی عادت کی وجہ سے امّی اور بہنیں پریشان رہا کرتیں۔میری خوش نصیبی کہ ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہونے کی سعادت مل گئی ۔ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اِجتماع کے کیا کہنے !اس اجتماع نے تو میری زندگی میں مَدَنی اِنقلاب برپا کردیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں دعوتِ اسلامی کے مُشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئی ۔ میری بری عادتیں جاتی رہیں ۔اب پانچوں نمازوں کی ادائیگی کا سلسلہ ہے،سیروتفریح کے بجائے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں حاضری کی عادت ہے۔فلمیں ڈرامے دیکھنے کا معمول کب کا ختم ہوچکا،فیشن پرستی وبے پردگی سے نجات مل چکی ہے۔ڈائجسٹ پڑھنے کا شوق