اسلامی بہنو!دیکھا آپ نے کہ مذکورہ اسلامی بہن کے صبر وتحمل کے کیسے مَدَنی نتائج برآمد ہوئے کہ ان کے گھر والوں کا بھی مَدَنی ذہن بن گیا اور انہیں میٹھے مدینے کی حاضر ی کا انعام بھی مل گیا ۔کسی نے سچ کہا ہے :''ایک چُپ 100 کو ہرائے۔''اگر مَدَنی برقع اوڑھنے یا کسی سنّت پر عمل کرنے پر آپ کو بھی کوئی ستائے یا طعنے دے توخاموش رہ کر صبر ،صبر اور صرف صبر سے کام لیجئے ،لوگوں کے طعنوں کی پرواہ مت کیجئے کیونکہ جو بھی سنّتوں کے راستے پر چلنے کی کوشِش کرتا ہے آج کل اس کے ساتھ مُعاشرہ اکثر اِسی قسم کا نارَوا سلوک کرتا ہے ۔ آہ! ؎