Brailvi Books

اسلامی بہنوں میں مدنی انقلاب (قسط 2)
21 - 32
معمول میری بیٹی نے مجھ پر انفرادی کوشش کی اور مجھے دعوتِ اسلامی کے اجتماعات میں شرکت کی ایک بَرَکت یہ بھی بتائی کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے اجتماعات میں شریک ہونے والیوں کی دعاؤں کی قَبولیت کے کئی واقِعات ہیں ، لہٰذا آپ بھی اجتماع میں شریک ہوں اور بھائی کے لئے دعا کیجئے۔بات یہ تھی کہ میرے بیٹے کی شادی کو4 سال کا عرصہ گزر چکا تھا مگر وہ اولاد کی نعمت سے محروم تھا۔چُنانچِہ میں نے اپنی بیٹی کی ترغیب پر یہ نیَّت کی کہ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ میں دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروں گی اور اپنے بیٹے کے لیے اولاد کی دعا مانگوں گی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے سنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنا شروع کر دی۔وہاں میں اپنے بیٹے کے لئے بھی دعا کیا کرتی ۔کچھ ہی عرصے میں اللہ عَزَّوَجَلَّ نے میرے بیٹے کو اولاد کی نعمت سے مالا مال فرما دیا۔سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ایک اور برکت یہ بھی ملی کہ تقریبًا3 سال سے میرے پاؤں میں جو شدید تکلیف رہتی تھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے اس سے بھی نَجات مل گئی۔
مانگیں گے مانگے جائیں گے منہ مانگی پائیں گے

سرکار میں نہ '' لا'' ہے نہ حاجت '' اگر'' کی ہے

                                (حدائقِ بخشِش)
Flag Counter