Brailvi Books

اسلامی بہنوں میں مدنی انقلاب (قسط 2)
18 - 32
خادمہ کی حیثیت سے مَدَنی کاموں کی دُھوم مچانے کے لئے کوشاں ہوں ۔
گنہگارو آؤ،سیہ کارو آؤ		گناہوں کو چھڑا دے گا مَدَنی ماحول 

پلاکر مئے عشق دیگا بنایہ 		تمہیں عاشقِ مصطفٰی مَدَنی ماحول
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (7)منزل مل گئی
    بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میرے شب وروز گناہوں میں بسر ہورہے تھے ۔فلمیں ڈرامے دیکھنا ،گانے باجے سننا،ماں باپ کی نافرمانی کرنا میری عادت تھی ۔آہ! گھر میں مَدَنی ماحول نہ ہونے کی وجہ سے کبھی کسی نے نماز پڑھنے کی تلقین کی نہ ہروقت TVدیکھنے سے روکا ۔ میں ایسی خُود سر تھی کہ والدہ گھر کا کوئی کام کرنے کاکہتیں تو مُوڈ ہوتا تو کرلیتی ورنہ منہ پھاڑ کے اِنکار کردیتی ۔ والدہ میری بدتمیزی پر مجھے ڈانٹتیں ،مارتیں مگر میں ماننے کے بجائے زُبان چلانے لگتی ۔ کاش! میری امّی نے کبھی مجھے نماز قضا کرنے پر ڈانٹا ہوتا،TVدیکھنے پر مارا ہوتا،گانے سننے سے روکا ہوتا تو میں کب کی سُدھر چکی ہوتی ۔ہروقت
Flag Counter