Brailvi Books

اسلامی بہنوں میں مدنی انقلاب (قسط 2)
17 - 32
کیونکہ اس سے پہلے میں نے اتنی تعداد میں باپردہ اسلامی بہنیں ایک مقام پر کبھی نہیں دیکھی تھیں ۔اس اجتماع میں شرکت کی برکت سے میری زندگی کا رُخ ہی بدل گیا ۔ میں زندگی بھر کبھی خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ سے نہیں روئی تھی مگر دورانِ دُعا روتے روتے میری ہچکیاں بندھ گئیں۔میں نے گناہوں سے تائب ہوکر دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہنے کا پختہ ارادہ کر لیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میری فلمیں ڈرامے دیکھنے کی خصلتِ بد نکل گئی، میں نمازی اور سنّتوں کی عاملہ بن گئی ،شرعی پردہ کرنے کے لئے مَدَنی برقع اوڑھ لیا اور نیکیوں پر استقامت پانے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کرہ مَدَنی اِنعامات۱؎ پر عمل شروع کر دیا ۔تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابق علاقائی مشاورت کی