زندگی پر گناہ کی تاریکیوں کا ایسا غلبہ تھا کہ مجھے کچھ سُجھائی نہ دیتا تھا۔ بالآخر ایک دن یہ تاریکیاں چھٹ گئیں اور سعادتوں کا چاند طُلُوع ہوگیا ۔ہوایوں کے پنجاب سے میرے سگے بھانجے (جو عطاری بھی ہیں)مجھ سے ملنے کے لئے باب المدینہ کراچی آئے ۔رمضان المبارک کا مہینہ اپنی برکتیں لُٹا رہا تھا ۔ میرے بھانجے نے مجھے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔ اس کی انفرادی کوشش کی وجہ سے میں عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ کے باپردہ تہہ خانے میں ہونے والے اِسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع میں جانے کے لئے تیار ہوگئی ۔ جب میں اپنے علاقے کی اسلامی بہنوں کے ساتھ بس میں سوار ہوکر فیضانِ مدینہ پہنچی تو اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد دیکھ کر دنگ رہ گئی