Brailvi Books

اسلامی بہنوں میں مدنی انقلاب (قسط 2)
15 - 32
ثوابِ آخرت کمانے کی بھی نیتیں ضرور کرنی چاہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اسلامی بہنوں کے بھی شَرْعی پردہ کے ساتھ پاکستان کے بے شمار شہروں اور دُنیا میں مُتَعَدَّد مقامات پر ہفتہ وار اجتماعات ہو تے ہیں ،ہر اسلامی بہن کو چاہے کہ سنّتوں بھرے اجتماع میں نہ صرف خود شرکت کرے بلکہ دیگر اسلامی بہنوں کو بھی شرکت کروائے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (6)میں نیکیوں سے دُور تھی
    بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک اسلامی بہن کی تحریرکا خُلاصہ ہے کہ پہلے پہل میں بے نمازی اور فیشن زدہ ہونے کے ساتھ ساتھ فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سُننے کی بھی انتہائی شوقین تھی ۔ پردے کی طرف تو بالکل ہی رجحان نہ تھا بلکہ مجھے برقع ہی پسند نہیں تھا ،اگر کسی جاننے والی اسلامی بہن کو برقع پہنے دیکھ لیتی تو اس کا خوب مذاق اُڑاتی ۔ بات بات پر مذاق مَسْخَری کی عادت میرے کِردار کا حصہ تھی ۔ افسوس! علم دین سے اتنی کوری تھی کہ یہ بھی نہ جانتی تھی کہ سنّتیں کیا ہوتی ہیں ؟ ان پر عمل کرنے سے ثواب ملتا ہے ۔ اگرگھر میں سے کوئی میری اِصلاح کرنے کی کوشش کرتا تو اس کی باتوں کو مذاق میں اُڑا دیا کرتی تھی ۔میری
Flag Counter