بہاریں ہیں،جہاں کثیر اسلامی بہنوں کو توبہ کی توفیق ملی اور وہ گناہوں بھری زندگی چھوڑ کر نیک بن گئیں وہیں بعض اوقات ربِّ کائنات عَزَّوَجَلَّ کی عنایات سے ایمان افروزکَرِشمات کابھی ظُہُور ہوتا ہے مَثَلاًمریضوں کو شفا ملی ، بے اولادوں کو اولاد نصیب ہوئی ، آسیب زدہ کو خلاصی ملی ، وغیرھا۔ انکی ''انفِرادی کوشش ''کے د ل موہ لینے والے انداز نے مجھے سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہونے پر مجبور کر دیا۔چُنانچِہ میں سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئی اور اختِتام پر ہونے والی رِقت انگیز دُعا کے دَوران میں نے یہ بھی دُعا مانگی کہ یااللہ عَزَّوَجَلَّ ! اِس اجتماع میں شرکت کی بَرَکت سے ہمارے روزگار کے مسئلے کو حل فرما دے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ا بھی چند ہی روزگزرے تھے کہ اللہُ غفّار عَزَّوَجَلَّ نے میرے بچوں کے ابّو کو بہترین سلسلہ روزگار عطا فرما دیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اِس طرح دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سے ہماری بد حالی خوش حالی میں تبدیل ہو گئی۔ ؎