اسلامی بہنوں میں مدنی انقلاب (قسط 2) |
کو جنت میں لے جانے والے راستے پر گامزن ہونے کی توفیق مل گئی ۔ہر اسلامی بہن کو چاہے کہ گھبرائے اور شرمائے بغیر دیگر اسلامی بہنوں ( خواہ ان کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو)کو نیکی کی دعوت ضرور پیش کیا کریں ،کیا عجب کہ ہمارے چند کلمات کسی کی دنیاو آخرت سنوارنے اور ہمارے لئے کثیر ثوابِ جاریہ کا ذریعہ بن جائیں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(5)روزگار مل گیا
بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک ذِمّے دار اسلامی بہن کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ ہم طویل عرصے سے معاشی بدحالی کا شکار تھے ،میرے بچّوں کے ابّو کو کبھی کبھار کوئی کام مل جاتا ورنہ اکثر بے روزگار رہتے ۔اِسی پریشانی کے عالَم میں میری مُلاقات دعوتِ اسلامی کی ایک مُبلِّغہ سے ہوئی ،میں نے انہیں اپنے حالات بتا کر دُعا کے لئے کہا تو انہوں نے نہایت شفقت سے دلاسہ دیا اور مجھ پر انفِرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی اور میرا کچھ اس طرح ذِہن بنایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوت اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی خوب خوب