Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
99 - 329
غسل
غسل کے فرائض
سوال …:  	غسل کے کتنے فرض ہیں ؟ اور ان سے کیا مراد ہے؟
جواب …:  	غسل کے تین فرض ہیں :  
(۱)… کلی کرنا:  منہ میں تھوڑا سا پانی لے کر پچ کر کے ڈال دینے کا نام کلی نہیں بلکہ منہ کے ہر پرزے ، گوشے، ہونٹ سے حلق کی جڑ تک ہر جگہ پانی بہ جائے۔(1)
(۲)… ناک میں پانی چڑھانا:  جلدی جلدی ناک کی نوک پر پانی لگا لینے سے کام نہیں چلے گا جہاں تک نرم جگہ ہے یعنی سخت ہڈی کے شروع تک دھلنا لازمی ہے(2)
(۳)… تمام ظاہری بدن پر پانی بہانا: سر کے بالوں سے لے کر پاؤں کے تلووں تک جسم کے ہر پرزے اور ہر ہر رونگٹے پر پانی بہ جانا ضروری ہے، جسم کی بعض جگہیں ایسی ہیں کہ اگر احتیاط نہ کی تو وہ سوکھی رہ جائیں گی اور غسل نہ ہوگا۔(3)
غسل کا طریقہ 
٭…  بغیر زبان ہلائے دل میں اس طرح نیت کیجئے کہ میں پاکی حاصل کرنے کے لئے غسل کرتا ہوں ۔ 
٭…  پہلے دونوں ہاتھ پہنچوں تک تین تین بار دھوئیے۔ 
٭…  پھر استنجے کی جگہ دھوئیے خواہ نجاست ہو یا نہ ہو۔ 
 



________________________________
 - 1   خلاصۃ الفتاویٰ،   کتاب الطھارۃ،   الفصل الثالث،   سنن الوضوء،   الجزء الاول،   ۱ / ۲۱
 - 2   المرجع السابق   
 - 3   عالمگیری،   کتاب الطھارۃ،   الباب الثانی،   الفصل الثانی،   ۱ / ۱۴