Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
100 - 329
٭…  پھر جسم پر اگر کہیں نجاست ہو تو اس کو دور کیجئے۔ 
٭…  پھر نماز کا سا وضوکیجئے مگر پاؤں نہ دھوئیے، ہاں اگر چوکی وغیرہ پر غسل کر رہے ہیں یا ایسی جگہ پر ہیں جہاں پانی ٹھہرتا نہیں تو پاؤں بھی دھو لیجئے۔
٭…  پھر بدن پر تیل کی طرح پانی چپڑ لیجئے، خصوصاً سردیوں میں (اس دوران صابن بھی لگا سکتے ہیں ) 
٭…  پھر تین بار سیدھے کندھے پر پانی بہائیے۔ پھر تین بار الٹے کندھے پر، پھر سر پر اور تمام بدن پر تین بار۔ 
٭…  پھر غسل کی جگہ سے الگ ہو جائیے، اگر وضو کرنے میں پاؤں نہیں دھوئے تھے تو اب دھو لیجئے۔ 
آدابِ غسل
سوال …:  	نہانے میں کن باتوں کو پیشِ نظررکھنا چاہئے؟
جواب …:  	نہانے میں درج ذیل باتوں کو پیشِ نظررکھنا چاہئے:  
٭…  نہانے میں قبلہ رخ نہ ہوں ۔ 			٭…  تمام بدن پر ہاتھ پھیر کر مل کر نہائیے۔ 
٭…  ایسی جگہ نہائیں کہ کسی کی نظر نہ پڑے اگر یہ ممکن نہ ہو تو مرد اپنا ستر (ناف سے لے کر دونوں گھٹنوں سمیت) کسی موٹے کپڑے سے چھپا لے، موٹا کپڑا نہ ہو تو حسب ضرورت دو یا تین کپڑے لے، کیونکہ باریک کپڑا ہوگا تو پانی سے بدن پر چپک جائے گا اور مَعَاذَ اللہ گھٹنوں یا رانوں وغیرہ کی رنگت ظاہر ہوگی۔ عورت کو تو اور بھی زیادہ احتیاط کی حاجت ہے۔ 
٭…  دورانِ غسل کسی قسم کی گفتگو مت کیجئے۔ 	٭…  کوئی دعا بھی نہ پڑھئے۔ 
٭…  نہانے کے بعد تولیے وغیرہ سے بدن پونچھنے میں حرج نہیں ۔ 
٭…  نہانے کے بعد فوراً کپڑے پہن لیجئے۔ اگر مکروہ وقت نہ ہو تو دو رکعت نفل ادا کرنا مستحب ہے۔ (1)



________________________________
 - 1   نماز كے احكام،   غسل کا طریقہ،   ص۱۰۰ ملتقطاً