Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
91 - 329
تیسرا  باب ایک نظر میں
کیا آپ نے ہجرت سے قبل سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی عمر مبارک کی نسبت سے 
تیسرے باب میں بیان کردہ درج ذیل 53 سوالات کے جوابات جان لئے ہیں ؟
1	ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا تعلق عرب کے کس خاندان سے تھا؟
2	ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کس نبی کی اولاد میں سے ہیں ؟
3	ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  اور اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کے خلیل  حضرت سیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے درمیان کتنے واسطے (یعنی باپ دادا) ہیں ؟ 
4	ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا مختصر نسب شریف بتائیے۔ 
5	سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے کتنے چچا تھے؟ 
6	کیا سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سب چچا مسلمان ہو گئے تھے؟ 
7	ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ازواجِ مطہرات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی تعداد کتنی تھی؟ 
8	امہات المومنین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کے اسمائے مبارکہ بتائیے۔  
9	سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے شہزادے کتنے تھے؟ ان کے نام بتائیے۔ 
10	سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شہزادیاں کتنی تھیں اور ان کے نام کیا تھے؟ 
11	سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا چہرۂ انور کیسا تھا؟ 
12	کیا ہمارے سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حضرت سیِّدُنا یوسف عَلَیْہِ السَّلَام سے بھی زیادہ حسین تھے؟
13	سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے چہرۂ انور کے حسن کے متعلق اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت کے کوئی دو شعر سنائیے۔ 
14	سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نورانی آنکھیں کیسی تھیں ؟ 
15	سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نورانی آنکھوں کی بصارت (دیکھنے کی قوت) کیسی تھی؟ 
16	سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نورانی آنکھوں کی عظمت کے متعلق کچھ اشعار سنائیے۔