شَآءَ اللّٰهُ بِکُمْ لَاحِقُوْنَ(1)
ترجمہ: اے مسلمان قوم کے گھر والو تمہیں سلام ! تم ہم سے پہلے گئے اور ہم تمہارے بعد تم سے ملنے والے ہیں ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
٭… اور سورۂ فاتحہ و آیۃُ الکرسی اور سورۂ زِلزَال و تَکاثر پڑھے۔ سورۂ ملک اور دوسری سورتیں بھی پڑھ سکتا ہے اور اس کا ثواب مُردوں کو پہنچائے۔
٭… اگر بیٹھنا چاہے تو اتنے فاصلے پر بیٹھے جتنا زندگی میں دُور یا نزدیک بیٹھتے تھے۔(2)
زیارتِ قبور کے لیے دن یا وقت مقرر کرنا
سوال …: کیا زیارت کیلئے کوئی خاص دن یا وقت مقرر ہے؟
جواب …: جی نہیں ! زیارت کے لئے کوئی خاص دن یا وقت مقرر نہیں ، البتہ! چار دن زیارت کیلئے بہتر ضرور ہیں : پیر، جمعرات، جُمُعَہ اور ہفتہ۔
سوال …: زیارت کیلئے سب سے افضل دن یا وقت کونسا ہے؟
جواب …: زیارت کے لیے سب سے افضل روز جمعه هے۔ اگر جُمُعہ کے دن جانا ہو تو نمازِ جُمُعَہ سے پہلے جانا افضل ہے اور ہفتہ کے دن طلوعِ آفتاب تک، جمعرات کو دن کے اوّل وقت اور بعض علما نے فرمایا کہ آخر وقت میں افضل ہے۔ اسی طرح متبرّک راتوں میں بھی زیارت افضل ہے مثلاً شبِ برَاءَت،شبِ قدْر، وغیرہ۔ یونہی عیدَین کے دن اور عشرۂ ذی الحجہ میں بھی بہتر ہے۔ (3)
٭…٭…٭
________________________________
- 1 بہارِ شریعت، کتاب الجنائز، زیارتِ قبور، ۱ / ۸۴۹ مختصراً
- 2 ردّ المحتار، كتاب الصلاة، باب صلاۃ الجنازۃ، مطلب في زيارة القبور، ۳ / ۱۷۹
- 3 ہمارا اسلام، حصہ ۵، باب دوم، ص ۳۶۰ بتغیرٍ