سوال …: ان صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا نام بتائیے جنہوں نے سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو قبر منور میں اتارنے کا شرف پایا؟
جواب …: جن صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو قبر منور میں اتارنے کا شرف پایاان کے نام یہ ہیں : (۱)… امیر المومنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم
(۲)… حضرت سیِّدُنا عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ (۳)… حضرت سیِّدُنا فَضْل بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
(۴) … حضرت سیِّدُنا قَثْم بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
٭…٭…٭
محبوبانِ خدا و مصطفٰے
سوال …: ولایت کسے کہتے ہیں ؟
جواب …: ولایت ایک قربِ خاص ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنے نیک بندوں کو محض اپنے فضل و کرم سے عطا فرماتا ہے۔
سوال …: کیا ولایت بے علم کو مل سکتی ہے؟
جواب …: جی نہیں ! ولایت کسی بے علم کو نہیں مل سکتی بلکہ اس کے لئے حصولِ علم ضروری ہے۔
سوال …: حصولِ علم سے کیا مراد ہے؟
جواب …: حصولِ علم سے مراد یہ ہے کہ علم ظاہری طور پر حاصل کیا ہو یا ولایت کے درجے پر پہنچنے سے پہلے اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اس پر علوم کو منکشف (ظاہر) فرما دیا ہو۔
سوال …: سب سے افضل اولیائے کرام کس امت کے ہیں ؟
جواب …: سب سے افضل اولیائے کرام سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی امت کے ہیں ۔
سوال …: کیا کوئی ولی کسی صحابی سے بھی افضل ہے؟