Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
84 - 329
سوال …:  	 شَیْخَیْن سے کون صحابہ کرام مراد ہیں ؟
جواب …:  	شَیْخَیْن سے مراد امیر المومنین حضرت سیِّدُنا ابوبکر صدیق اور امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ہیں ۔ 
سوال …:  	میزبانِ رسول کس صحابی کو کہتے ہیں ؟
جواب …:  	میزبانِ رسول حضر ت سیِّدُنا ابو ایوب انصاری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو کہتے ہیں ۔
سوال …:  	سرکارِ دوعالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی علالت (بیماری) کے دوران کس صحابی نے نمازوں میں امامت کے فرائض سر انجام دئیے؟
جواب …:  	آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی علالت (بیماری) کے دوران امیر المومنین حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے امامت کے فرائض سرانجام دئیے۔
سوال …:  	سرکار دو عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے وصالِ ظاہری کے بعد کون کون سے صحابہ نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو غسل دینے کی سعادت حاصل کی؟
جواب …:  	سرکار دو عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے وصالِ ظاہری کے بعد جن صحابہ نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو غسل دینے کی سعادت حاصل کی، ان کے نام یہ ہیں :  
(۱)… امیر المومنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم 
(۲)… حضرت سیِّدُنا عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ 		(۳)… حضرت سیِّدُنا فَضْل بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ 
(۴)… حضرت سیِّدُنا قَثْم بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ 	(۵)… حضرت سیِّدُنا ابو سفیان بن حارث رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ 
(۶)… حضرت سیِّدُنا اسامہ بن زید  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ 	(۷)… حضرت سیِّدُنا صالح حبشی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ 
سوال …:  	سرکار ذی وقار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی قبر مبارک کس صحابی نے تیار کی؟
جواب …:  	آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی قبر مبارک حضرت سیِّدُنا ابو طلحہ انصاری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے تیار کی۔