Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
83 - 329
جانثارانِ مُصْطَفٰے
سوال …:  	سب سے پہلے کس نے اسلام قبول کیا؟
جواب …:  	مردوں میں سب سے پہلے حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے، بچوں میں حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے اور عورتوں میں ام المومنین حضرت سیدتنا خدیجہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے اسلام قبول کیا۔
سوال …:  	اسلام کے لیے سب سے پہلے کس صحابی نے خون بہایا؟
جواب …:  	 اسلام کیلئے سب سے پہلے حضرت سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے خون بہایا۔
سوال …:  	اسلام کے سب سے بڑے دشمن ابو جہل کو کس نے قتل کیا؟
جواب …:  	اسلام کے سب سے بڑے دشمن ابو جہل کو حضرت سیِّدُنا معاذ اور سیِّدُنا معوذ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما نے قتل کیا۔
سوال …:  	امین الامت (امت کا امین) کس صحابی کا لقب ہے؟
جواب …:  	امین الامت حضرت سیِّدُنا ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا لقب ہے۔
سوال …:  	مُعَلِّمُ الْاُمَّة (امت کا استاذ) کس صحابی کا لقب ہے؟
جواب …:  	مُعَلِّمُ الْاُمَّة حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا لقب ہے۔