Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
78 - 329
کوئی دو شعر سنائیے۔ 
جواب …:  سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے چہرۂ انور کے حسن کے متعلق اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت کیا خوب ارشاد فرماتے ہیں :    ؎
)1(…  چاند سے منہ پہ تاباں درخشاں درود
	نمک آگیں صباحت پہ لاکھوں سلام
مشکل الفاظ کے معانی
لفظ 	معنی	لفظ 	معنی	لفظ 	معنی	
چاند سے 	چاند جیسے	تاباں 	چمکدار	درخشاں 	روشن	
نمک آگیں 	نمک بھری	صباحت 	گورا پن			
مفہوم شعر:  سرورِ دو جہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے چاند سے بھی زیادہ خوبصورت چہرۂ انور پہ نور والا درود و رحمت ہو اور آپ کے نمکیں حسن و جمال پہ لاکھوں سلام ہوں ۔ 
(2)… جس سے تاریک دل جگمگانے لگے
اس چمک والی رنگت پہ لاکھوں سلام
نورانی آنکھیں 
سوال …:  	سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نورانی آنکھیں کیسی تھیں ؟ 
جواب …:  	سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نورانی آنکھیں بڑی بڑی اور قدرتی طور پر سرمگیں تھیں یعنی سرمہ کے بغیر معلوم ہوتا کہ سرمہ لگا ہوا ہے۔ پلکیں گھنی اور دراز تھیں ۔ پتلی کی سیاہی خوب سیاہ اور آنکھ کی سفیدی خوب سفید تھی جن میں باریک باریک سرخ ڈورے تھے۔ 
سوال …:  	سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نورانی آنکھوں کی بصارت (دیکھنے کی قوت) کیسی تھی؟