(9)… ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا میمونہ بنت حارث ہلالیہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا
(10)… ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا جویریہ بنت حارث خزاعیہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا
(11)… ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا صفیہ بنت حُـيَـیّ بن اَخطب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا (1)
شہزادے
سوال …: سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے شہزادے کتنے تھے؟ ان کے نام بتائیے۔
جواب …: آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے تین شہزادے تھے اور ان کے اسمائے مبارکہ یہ ہیں :
)1(… حضرت سَیِّدُنا قاسم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
)2(…حضرت سَیِّدُنا ابراہیم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
)3(… حضرت سَیِّدُنا عبد ﷲ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ، انہی کا لقب طیب و طاہر ہے۔(2)
شہزادیاں
سوال …: سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شہزادیاں کتنی تھیں اور ان کے نام کیا تھے؟
جواب …: آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی چار شہزادیاں تھیں اور ان کے اسمائے مبارکہ یہ ہیں :
)1(… حضرت سَیِّدَتُنا زینب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا )2(… حضرت سَیِّدَتُنا رقیہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا
)3(… حضرت سَیِّدَتُنا ام کلثوم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا )4(… حضرت سَیِّدَتُنا فاطمۃ الزہرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا(3)
٭…٭…٭
________________________________
- 1 مواھب لدنیہ، المقصد الثانی، الفصل الثالث فی ذکر ازواجہ الطاھرات الخ ، ۱ / ۴۰۱
- 2 مواھب لدنیہ، المقصد الثانی، الفصل الثانی فی ذکر اولادہ الکرم۔۔۔۔الخ، ۱۳۹۱
- 3 مواھب لدنیہ، المقصد الثانی، الفصل الثالث فی ذکر اولادہ الکرم۔۔۔۔الخ، ۱۳۹۱