Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
75 - 329
جواب …:  	سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  چچا تھے۔
سوال …:  	کیا سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سب چچا مسلمان ہو گئے تھے؟ 
جواب …:  	جی نہیں !  سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سب چچا مسلمان نہیں ہوئے تھے، بلکہ صرف دو چچا حضرت سیِّدُنا حمزہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ اور حضرت سیِّدُنا عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ مسلمان ہوئے تھے۔ 
ازواجِ مطہرات
سوال …:  	ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ازواجِ مطہرات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی تعداد کتنی تھی؟ 
جواب …:  	ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ازواجِ مطہرات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی تعداد عَزَّ وَجَلَّ عَزَّ وَجَلَّ تھی اور یہ سب امہات المومنین یعنی مومنین کی مائیں کہلاتی ہیں ۔ 
سوال …:  	امہات المومنین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کے اسمائے مبارکہ بتائیے۔  
جواب …:  	امہات المومنین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کے اسمائے مبارکہ یہ ہیں : 
	(1)… ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا خدیجہ بنت خویلد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا 
	(2)… ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا سودہ بنت زمعہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا 
	(3)…  ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ بنت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا 
	(4)… ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا حفصہ بنت عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا 
	(5)… ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا اُمِّ سلمہ بنت ابو اُمیہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا 
	(6)… ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا ام حبیبہ بنت ابو سفیان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا 
	(7)…  ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا زینب بنت جَحْش رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا 
	(8)…  ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا زینب بنت خزیمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا