Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
74 - 329
خاندانِ مُصْطَفٰے
باپ دادا
سوال …:  	ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا تعلق عرب کے کس خاندان سے تھا؟
جواب …:  	ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا تعلق عرب کے مشہور و معروف اور معزز و محتشم خاندان قریش سے تھا۔ 
سوال …:  	ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کس نبی کی اولاد میں سے ہیں ؟
جواب …:  	ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کے خلیل  حضرت سیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی اولاد میں سے ہیں ۔ 
سوال …:  	ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  اور اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کے خلیل  حضرت سیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے درمیان کتنے واسطے (یعنی باپ دادا) ہیں ؟ 
جواب …:  	ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  اور اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کے خلیل  حضرت سیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے درمیان 22واسطے ہیں ۔ 
سوال …:  	ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا مختصر نسب شریف بتائیے۔ 
جواب …:  	ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا نسب شریف یہ ہے:  سَیِّدُنَا مُـحَمَّد بِنْ عَبدُ الله بِنْ عَبْدُ الْـمُطَّلِب بِنْ ھَاشِم بِنْ عَبْد مَنَاف بِنْ قُصَیّ بِنْ کِلَاب بِنْ مُرّہ ۔ (1)
چچا
سوال …:  	سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے کتنے چچا تھے؟ 



________________________________
 - 1   بخاری،   کتاب مناقب الانصار،  باب مبعث النبی صلی اللہ علیہ وسلم،   ۲ / ۵۷۳