سُبْحٰنَ الَّذِیْۤ اَسْرٰى بِعَبْدِهٖ لَیْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَى الْمَسْجِدِ الْاَقْصَا الَّذِیْ بٰرَكْنَا حَوْلَهٗ لِنُرِیَهٗ مِنْ اٰیٰتِنَاؕ-اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ(۱) (پ۱۵، بنی اسرآئیل: ۱)
ترجمۂ کنز الایمان: پاکی ہے اُسے جو راتوں رات اپنے بندے کو لے گیا مسجِدِ حرام سے مسجِد اقصیٰ تک جس کے گِرد اگِرد ہم نے بَرَکت رکھی کہ ہم اسے اپنی عظیم نشانیاں دکھائیں ، بے شک وہ سنتا دیکھتا ہے۔
سوال …: شبِ معراج سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کیا کیا دیکھا؟
جواب …: شبِ معراج سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے عرش و کرسی، لوح و قلم، جنت و دوزخ، زمین و آسمان کا ذرّہ ذرّہ اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی دیگربے شمار بڑی بڑی نشانیوں کو دیکھا، سب سے بڑھ کر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس رات اپنے سر کی آنکھوں سے جمالِ الٰہی کا دیدار کیا اور بغیر کسی واسطہ کے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا کلام سنا۔ (1)
سوال …: شبِ معراج کس آسمان پر سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ملاقات کس نبی عَلَیْہِ السَّلَام سے ہوئی؟
جواب …: شبِ معراج سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ملاقات
1 …: پہلے آسمان پر حضرت سیِّدُنا آدم عَلَیْہِ السَّلَام سے ہوئی۔
2 …: دوسرے آسمان پر حضرت سیِّدُنا یحییٰ و حضرت سیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِمَا السَّلَام سے ہوئی۔
3 …: تیسرے آسمان پر حضرت سیِّدُنا یوسف عَلَیْہِ السَّلَام سے ہوئی۔
4 …: چوتھے آسمان پر حضرت سیِّدُنا ادریس عَلَیْہِ السَّلَام سے ہوئی۔
5 …: پانچویں آسمان پر حضرت سیِّدُنا ہارون عَلَیْہِ السَّلَام سے ہوئی۔
6 …: چھٹے آسمان پر حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام سے ہوئی۔
________________________________
- 1 بہارِ شریعت، عقائد متعلقہ نبوت، ۱ / ۶۷ ماخوذاً