سوال …: قراء ت سبعہ کے اماموں کے نام بیان کیجئے؟
جواب …: قر اء ت سبعہ کے اماموں کے نام یہ ہیں :
(1)… حضرت سیِّدُنا امام نافع عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّافِع (2)… حضرت سیِّدُنا امام ابن کثیر عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَدِیْر
(3)… حضرت سیِّدُنا امام ابو عمرو رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ (4)… حضرت سیِّدُنا امام ابن عامر عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْغَافِر
(5)…… حضرت سیِّدُنا امام عاصم عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْحَاکِم (6)… حضرت سیِّدُنا امام حمزہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
(7)… حضرت سیِّدُنا امام کسائی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی۔ (1)
سوال …: امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے تیار کردہ مصاحف (یعنی قرآنِ پاک) کی تعداد کتنی تھی؟
جواب …: امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے تیار کردہ مصاحف کی تعداد پانچ تھی۔
٭…٭…٭
خَتْمِ نبُوّت و رِسَالَت
سوال …: ختم نبوت سے کیا مراد ہے؟
جواب …: ختم نبوت سے مراد یہ ماننا ہے کہ ہمارے آقا و مولیٰ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ’’ آخری نبی ‘‘ ہیں ۔ یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذات پر سلسلۂ نبوت کو ختم فرما دیا۔ حضور کے زمانہ میں یا اس کے بعد قیامت تک کوئی نیا نبی نہیں ہو سکتا۔(2)
سوال …: جو شخص ختم نبوت کو نہ مانے اس کے متعلق شرعی حکم کیا ہے؟
جواب …: جو شخص سرورِ دو عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے زمانہ میں یا آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعد کسی
________________________________
- 1 كتاب التيسير في القراء ت السبع ، ص۱۷، ۱۹
- 2 بہارِ شریعت، عقائد متعلقہ نبوت، ۱ / ۶۳