Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
50 - 329
ترجمہ:  الٰہی میری قبر میں میری پریشانی کو دور فرمانا اور قرآنِ عظیم کے وسیلے سے مجھ پر رحم فرمانا اور قرآن کو میرے لیے پیشوا بنا اور باعث ِ نور اور سبب ِ ہدایت و رحمت بنا اور قرآن سے جو کچھ میں بھول گیا ہوں اسے یاد دلا دے اور جو کچھ قرآن سے میں نہ جان سکا وہ بھی سکھلا دے اور رات دن مجھے اس کی تلاوت نصیب کر اور (قیامت کے دن) اس کو میرے لیے دلیل بنا۔ اے عالم کے پرورش کرنے والے!  میری دعا قبول فرما۔
سوال …:  کم عرصہ میں حفظ کرنے والے چند بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن کے نام بتائیے اور یہ بھی بتائیے کہ انہوں نے کتنے عرصے میں حفظ کیا؟
جواب …:  	کم عرصہ میں حفظ کرنے والے چند بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن کے نام یہ ہیں :  
		٭… حضرت سیِّدُنا  امام محمد عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الصَّمَد نےسات دن میں حفظ کیا۔
		٭…  سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن نے ایک ماہ میں حفظ کیا۔ 
		٭…  حضرت سیِّدُنا محمد معصوم نقشبندی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے 3ماہ میں حفظ کیا۔ (1)
سوال …:  	سات مشہور قراء صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے نام بتائیں ؟
جواب …:  	سات مشہور قراء صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے نام یہ ہیں : 
(1)… امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عثمان بن عفان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ 
(2)… امیر المومنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم 
(3)… حضرت سیِّدُنا اُبی بن كعبرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ 	    (4)… حضرت سیِّدُنا زید بن ثابت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ 
(5)…… حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ    (6)… حضرت سیِّدُنا ابو الدرداء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ 
(7)… حضرت سیِّدُنا ابو موسیٰ اشعری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  ۔  (2)



________________________________
 - 1   انوار العرفان،   ص۲۸،   ۳۰
 - 2   اتقان،    النوع  العشرون،    ۱ / ۱۰۳