جواب …: جس نے قرآنِ مجید سے ایک حرف پڑھا اس کے لئے دس نیکیاں ہیں ۔
سوال …: زبان میں لکنت کی وجہ سے رک رک کر قرآنِ پاک پڑھنے والے کے متعلق کیا حکم ہے ؟
جواب …: ایسے شخص کو دوگنا ثواب ملتا ہے۔(1)
سوال …: قرآنِ مجید دیکھ کر پڑھنے اور زبانی پڑھنے میں کیا فرق ہے؟
جواب …: قرآنِ مجید دیکھ کر پڑھنا زبانی پڑھنے سے افضل ہے کہ یہ پڑھنا بھی ہے اور دیکھنا بھی اور ہاتھ سے چھونا بھی اور یہ سب کام عبادت ہیں ۔(2)
سوال …: کیا قرآنِ مجید کو بے وضو پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب …: جی ہاں ! قرآنِ مجید کو بے وضو پڑھ سکتے ہیں ۔
سوال …: کیا قرانِ مجید کو بے وضو چھو بھی سکتے ہیں ؟
جواب …: جی نہیں ! قرآنِ مجید کو بے وضو چھونا حرام ہے۔
ختم قرآن کی دعا
اَللّٰھُمَّ اٰنِسْ وَحْشَتِیْ فِیْ قَبْرِیْؕ اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِیْ بِالْقُرْاٰنِ الْعَظِیْمِ وَاجْعَلْهُ لِیْ اِمَامًا وَّنُوْرًا وَّھُدًی وَّرَحْمَةًؕ اَللّٰھُمَّ ذَكِّرْنِیْ مِنْهُ مَا نَسِیْتُ وَعَلِّمْنِیْ مِنْهُ مَاجَھِلْتُ وَارْزُقْنِیْ تِلَاوَتَهٗٓ اٰنَآءَ الَّیْلِ وَاَطرافَ النَّھَارِ وَاجْعَلْهُ حُجَّةً لِّیْ یَا رَبَّ الْعٰلَمِیْنَ۔(3)
________________________________
- 1 مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین الخ، باب فضل من یقوم بالقرآن الخ، ص۴۰۸ ، حدیث:۲۶۹۔(۸۱۶) مفھوماً
- 2 بہارِ شریعت، مسائل قراءت بیرونِ نماز، ۱ / ۵۵۰
- 3 الجامع الصغیر للسیوطی، ص ۴۱، حدیث: ۵۷۱تفسیر روح البیان، پ۱۵، الاسراء، تحت الآیۃ: ۱۰، ۵ / ۱۳۶