(پ۳،البقرۃ: ۲۸۱) ترجمۂ کنز الایمان: اور ڈرو اس دن سے جس میں اللہ کی طرف پھرو گے اور ہر جان کو اس کی کمائی پوری بھردی جائے گی اور ان پر ظلم نہ ہوگا۔ (1)
سوال …: قرآنِ پاک حفظ کرنے کے متعلق شرعی حکم کیا ہے؟
جواب …: ایک آیت کا حفظ کرنا ہر مکلّف (یعنی عاقل بالغ) مسلمان پر فرضِ عین ہے اور پورے قرآنِ مجید کا حفظ کرنا فرضِ کفایہ (یعنی اگر چند مسلمان حفظ کر لیں تو بقیہ کے ذمے زبانی یاد کرنا لازم نہیں رہے گا) اور سورۂ فاتحہ اور ایک دوسری چھوٹی سورت یا اس کی مثل تین چھوٹی آیتیں یا ایک بڑی آیت کا حفظ واجب عین (یعنی ہر ایک کے لیے یاد کرنا واجب) ہے۔(2)
سوال …: قرآنِ مجید سے خالی سینہ کیسا ہے؟
جواب …: سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جس کے سینے میں کچھ قرآن نہیں وہ ویران مکان کی طرح ہے۔(3)
سوال …: جوشخص قرآنِ پاک پڑھے اور اس پر عمل کرے اس کی کیا فضیلت ہے؟
جواب …: حدیث ِ پاک میں ہے کہ جس نے قرآن پڑھا اور اس کو یاد کرلیا اور اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانا اس کے گھر والوں میں سے ان دس افراد کے بارے میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی شفاعت قبول فرمائے گا جن پر جہنم کی آگ واجب ہو چکی ہو گی۔(4)
سوال …: قرآنِ مجید پڑھنے کی فضیلت کیا ہے؟
________________________________
- 1 الشفاء ، فصل واعلم ان من استخف بالقرآن الخ، الجزء الثانی، ص۲۶۴ ماخوذاً
- 2 بہارِ شریعت، عقائد متعلقہ نبوت، ۱ / ۵۴۵
- 3 ترمذی، کتاب فضائل القرآن، باب:۱۸، ۴ / ۴۱۹، حدیث:۲۹۲۲
- 4 ترمذی، کتاب فضائل القرآن، باب ماجاء فی فضل قاریٔ القرآن، ۴ / ۴۱۴، حدیث:۲۹۱۴