سوال …: اگر کوئی ان صحیفوں یا کتابوں میں سے کسی ایک کو نہ مانے تو اس پر کیا حکم نافذ ہو گا؟
جواب …: اگر کوئی ان صحیفوں یا کتابوں میں سے کسی ایک کو نہ مانے تو اس پر کفر کا حکم نافذ ہو گا کیونکہ کسی بھی آسمانی کتاب یا صحیفے کا انکار کرنا کفر ہے۔ (1)
سوال …: کیا اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے جتنے صحیفے اور کتابیں نازل فرمائیں ، سب پر ایمان لانا ضروری ہے؟
جواب …: جی ہاں ! اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے جتنے صحیفے اور کتابیں نازل فرمائیں سب حق ہیں اور سب اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا کلام ہیں ، ان کتابوں میں جو کچھ ارشادِ خداوندی ہوا سب پر ایمان لانا اور ان کو سچ ماننا ضروری ہے۔(2)
سوال …: کیا ہم پر تمام آسمانی کتابوں اور صحیفوں میں نازل کردہ احکامات پر عمل کرنا لازم ہے؟
جواب …: جی نہیں ! ہم پر تمام آسمانی کتابوں اور صحیفوں میں نازل کردہ احکامات پر عمل کرنا لازم نہیں بلکہ ہم پر صرف قرآنِ کریم کے احکامات پر عمل کرنا فرض ہے۔
سوال …: کیا قرآنِ مجید میں کمی بیشی ممکن ہے؟
جواب …: جی نہیں ! قرآنِ مجید میں کمی بیشی ممکن نہیں ۔ اسلام چونکہ ہمیشہ رہنے والا دین ہے۔ لہٰذا قرآنِ مجید کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے ذمہ رکھی ہے، اس لیے قرآنِ مجید میں کوئی کمی بیشی کردے ایسا کبھی نہیں ہو سکتا۔ (3) چنانچہ ارشاد فرمایا:
اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ(۹) (پ۱۴،اٰلحجر: ۹)
ترجمۂ کنز الایمان: بےشک ہم نے اتارا ہے یہ قرآن اور بے شک ہم خود اس کے نگہبان ہیں ۔
سوال …: اگر کوئی قرآنِ مجید میں کسی قسم کی کمی بیشی کا قائل ہو تو اسے کیا کہیں گے؟
________________________________
- 1 الشفاء، فصل واعلم ان من استخف بالقرآن الخ، الجزء الثانی، ص۲۶۴
- 2 بہارِ شریعت، عقائد متعلقہ نبوت، ۱ / ۳۰ بتغیر
- 3 بہارِ شریعت، عقائد متعلقہ نبوت، ۱ / ۳۰ بتغیر