وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ (پ۱، البقرۃ: ۸۷)
ترجمۂ کنز الایمان: اور بے شک ہم نے موسٰی کو کتاب عطا کی۔
خزائن العرفان میں اس آیتِ مبارکہ کی تفسیر میں ہے کہ اس کتاب سے توریت مراد ہے۔
٭… زبور حضرت سیِّدُنا داود عَلَیْہِ السَّلَام پر نازل فرمائی اور اس کا ذکر کچھ یوں فرمایا:
وَ لَقَدْ فَضَّلْنَا بَعْضَ النَّبِیّٖنَ عَلٰى بَعْضٍ وَّ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ زَبُوْرًا(۵۵) (پ۱۵،بنی اسرآئیل: ۵۵)
ترجمۂ کنز الایمان: اور بے شک ہم نے نبیوں میں ایک کو ایک پر بڑائی دی اور داود کو زبور عطا فرمائی۔
٭… انجیل حضرت سیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام پر نازل فرمائی اور اس کا ذکر کچھ یوں فرمایا:
وَ قَفَّیْنَا عَلٰۤى اٰثَارِهِمْ بِعِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ مِنَ التَّوْرٰىةِ۪-وَ اٰتَیْنٰهُ الْاِنْجِیْلَ فِیْهِ هُدًى وَّ نُوْرٌۙ- (پ۶،المائدۃ: ۴۶)
ترجمۂ کنز الایمان: اور ہم اُن نبیوں کے پیچھے اُن کے نشان قدم پر عیسٰی بن مریم کو لائے تصدیق کرتا ہوا توریت کی جو اس سے پہلے تھی اور ہم نے اُسے انجیل عطا کی جس میں ہدایت اور نور ہے ۔
٭… قرآنِ مجید جو سب سے افضل کتاب ہے وہ سب سے افضل رسول حضرت سیِّدُنا محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر نازل فرمائی اور اس کا ذکر کچھ یوں فرمایا:
اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ تَنْزِیْلًاۚ(۲۳) (پ۲۹،الدھر: ۲۳)
ترجمۂ کنز الایمان: بے شک ہم نے تم پر قرآن بتدریج اتارا۔
سوال …: چار مشہور آسمانی کتابیں کن زبانوں میں نازل ہوئیں ؟
جواب …: ان چاروں میں سے توراۃ اور زبور عبرانی زبان میں ، انجیل سریانی زبان میں اور قرآنِ کریم عربی زبان میں نازل ہوا۔ (1)
________________________________
- 1 ہمارا اسلام، ص۹۹