کُتُبِ رِسَالَت
سوال …: اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے کتنے صحیفے (1) اور آسمانی کتابیں نازل فرمائی ہیں ؟
جواب …: اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے نبیوں پر جو صحیفے اور آسمانی کتابیں نازل فرمائیں ان کی یقینی تعداد بیان کرنا ممکن نہیں ، البتہ! ایک روایت کے مطابق ان کی تعداد تقریباً 100 ہے۔(2)
سوال …: کیا اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ان صحیفوں اور آسمانی کتابوں کا ذکر قرآنِ مجید میں بھی فرمایا ہے؟
جواب …: جی ہاں ! اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ان صحیفوں اور آسمانی کتابوں کا ذکر قرآنِ مجید میں مختلف مقامات پر فرمایا ہے۔ چنانچہ،
٭… کچھ صحیفے حضرت سیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام اور حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام پر نازل فرمائے اور ان کا تذکرہ کچھ یوں فرمایا:
اِنَّ هٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰىۙ(۱۸) صُحُفِ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى۠(۱۹) (پ۳۰،الاعلٰی: ۱۸،۱۹)
ترجمۂ کنز الایمان: بے شک یہ اگلے صحیفوں میں ہے، ابراہیم اور موسٰی کے صحیفوں میں ۔
٭… توریت حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام پر نازل فرمائی اور اس کا ذکر کچھ یوں فرمایا:
________________________________
- 1 مخلوق کی ہدایت کے لیے اللہ تَعَالٰی کی اتاری ہوئی چھوٹی چھوٹی کتابیں یا ورق جو قرآن شریف سے پہلے اتارے گئے، انہیں صحیفے کہتے ہیں، ان صحیفوں میں اچھی اچھی مفید نصیحتیں اور کارآمد باتیں ہوتی تھیں۔(ہمارا اسلام، ص ۴۹)
- 2 النبراس، بیان الکتب المنزلۃ، ص ۲۹۰