Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
12 - 329
معمولاتِ شبِ جمعہ
شب جمعہ کا دُرُود
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِكْ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِ الْعَظِیْمِ الْجَاہِ  وَعَلٰۤی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزُرگوں نے فرمایا کہ جو شخص ہر شبِ جمعہ (جمعہ اورجمعرات کی درمیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ   پڑھے گا موت کے وقت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیارت کرے گا اور قَبْر میں داخل ہوتے وقت بھی ،یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اسے قَبْر میں اپنے رحمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں ۔(1)
تمام گناہ معاف
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ
حضرتِ سیِّدُنا انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  سے روایت ہے کہ تاجدارِمدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  جو شخص یہ دُرُود پاک پڑھے اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اس کے گناہ معاف کردیئے جائیں گے(2)



________________________________
- 1    افضل الصلوات علی سیّد السادات ،  الصلاۃ السادسۃ و الخمسون،    ص۱۵۱ ملخصًا
- 2    المرجع السابق،   الصلاۃ الحادیۃ عشرۃ،   ص ۶۵