رحمت کے ستّر دروازے
صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
جویہ دُرُود پاک پڑھتا ہے تو اس پر رحمت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ۔(1)
چھ لاکھ دُرُودشریف کاثواب
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَا فِیْ عِلْمِ اللّٰہِ صَلَاۃً دَآئِمَۃً بِدَوَامِ مُلْكِ اللّٰہِ
حضرت سیِّدُنا احمدصاوِی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی بعض بزرگوں سے نقل کرتے ہیں : اس دُرُود شریف کو ایک بارپڑھنے سے چھ لاکھ دُرُودشریف پڑھنے کاثواب حاصل ہوتا ہے۔(2)
قُربِ مصطفٰے
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍکَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہ
ایک دن ایک شخص آیا توحضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے اپنے اور صِدّیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے درمیان بٹھا لیا۔ اس سے صَحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کو تَعَجُّب ہواکہ یہ کون ذی مرتبہ ہے! جب وہ چلا گیا تو سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: یہ جب مجھ پر دُرُود پاک پڑھتا ہے تو یوں پڑھتا ہے۔(3)
٭…٭…٭
________________________________
- 1 القول البدیع، الباب الثانی فی ثواب الصلاة والسلام علی رسول اللہ، ص۲۷۷
- 2 افضل الصلوات علی سیّد السادات، الصلاۃ الثانیۃ والخمسون، ص۱۴۹
- 3 القول البدیع، الباب الاول، ص۱۲۵