Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
119 - 329
٭…  اگر لوگوں کو شک ہو کہ بیس ہوئیں یا اٹھارہ؟ تو دو رکعت تنہا تنہا پڑھیں ۔ 
ترویحہ سے مراد 
سوال …:  	 ترویحہ سے کیا مراد ہے؟
جواب …:  	ترویحہ سے مراد ہر چار رکعت کے بعد کا وہ وقفہ ہے جس میں اتنی دیر آرام کیلئے بیٹھا جاتا ہے جتنی دیر میں چار رکعت پڑھی ہیں اور یہ مستحب ہے۔  
سوال …:  	 ترویحہ کے دوران کیا کرنا یا پڑھنا چاہئے؟ 
جواب …:  	ترویحہ کے دوران اختیار ہے:  چپ بیٹھا رہے یا ذکر و درود اور تلاوت کرے یا تنہا نفل پڑھے۔ (1) یہ تسبیح بھی پڑھ سکتے ہیں :  
سُبْحَانَ ذِی الْمُلْكِ وَالْمَلَكُوْتِ سُبْحَانَ ذِی الْعِزَّۃِ وَالْعَظَمَۃِ وَالْھَیْبَۃِ وَالْقُدْرَۃِ وَالْكِبْرِیَآءِ وَالْجَبَرُوْتِ ط سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَنَامُ وَلَا یَمُوْتُ ط سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَّبُّـنَا وَرَّبُّ الْمَلٰٓـئِكَۃِ وَالرُّوْحِ ط اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ مِنَ النَّارِ ط یَا مُجِیْرُ!  یَا مُجِیْرُ!  یَا مُجِیْرُ!  بِرَحْمَتِكَ یَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْن(2)
تراویح پڑھانے کی اُجرت لینا
سوال …:  	 تراویح پڑھانے کی اُجرت لینا کیسا ہے؟
جواب …:   تراویح پڑھانے کی اُجرت لینا ناجائز و حرام ہے۔ چنانچہ اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنّت مولانا شاہ احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن کی بارگاہ میں اُجرت دے کر میِّت کے ایصالِ ثواب کیلئے خَتمِ قرآن وذکرُ اللہ 



________________________________
 - 1   غنية المتملی،   فصل فی النوافل،   التراویح،   ص ۴۰۴
 - 2   فيضانِ سنت،   فيضانِ تراويح،   ۱ / ۱۱۲۲