جواب …: تراویح میں پورا قرآنِ مجید پڑھنا اور سننا سنتِ مؤکدہ ہے۔(1)
سوال …: اگر تراویح میں کسی بھی وجہ سے ختمِ قرآن ممکن نہ ہو تو کیا کرنا چاہئے؟
جواب …: اگر تراویح میں کسی بھی وجہ سے پورا قرآنِ مجید ختم کرنا ممکن نہ ہو تو تراویح میں کوئی سی بھی سورتیں پڑھ لیجئے، اگر چاہیں تو قرآنِ کریم کی آخری دس سورتیں اَلَمْ تَرَکَیۡفَسے وَ النَّاسِ تک دو مرتبہ پڑھ لیجئے، اس طرح 20 رکعتیں یاد رکھنا بھی آسان رہے گا۔
سوال …: تراویح میں بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾لند آواز سے پڑھنا چاہئے یا آہستہ؟
جواب …: تراویح میں بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾ ایک بار اونچی آواز سے پڑھنا سنت ہے اور ہر سور ۃ کی ابتدا میں آہستہ پڑھنا مستحب ہے۔
سوال …: اگر تراویح صرف آخری دس سورتوں کے ساتھ پڑھی جا رہی ہو تو کیا پھر بھی ایک بار بِسْمِ اللّٰه شریف اونچی آواز سے پڑھنا سنت ہے؟
جواب …: جی نہیں ! اگر تراویح صرف آخری دس سورتوں کے ساتھ پڑھی جا رہی ہو تو بِسْمِ اللّٰه شریف اونچی آواز سے پڑھنا سنت نہیں ۔
سوال …: تراویح میں ختم قرآنِ کریم کس طرح کرنا چاہئے؟
جواب …: متأخرین (یعنی بعد میں آنے والے) فقہائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام نے ختم تراویح میں تین بار قُلْ هُوَ اللّٰهُ شریف پڑھنا مستحب کہا ہے۔ نیز بہتر یہ ہے کہ ختم کے دن آخری رکعت میں الٓمّٓ سے الْمُفْلِحُوْنَ تک پڑھے۔(2)
سوال …: ختم قرآن کے بعد کیا مہینے کے باقی دن تراویح چھوڑ دے؟
________________________________
- 1 فتاویٰ رضویہ، ۷ / ۴۵۸
- 2 بہارِ شریعت، تراویح کا بیان، ۱ / ۶۹۵