Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
115 - 329
جواب …:  تراویح کی (20) رکعتوں کی ادائیگی کا طریقہ یہ ہے:  
٭… بہتر یہ ہے کہ تراویح کی (20) رکعتیں دو دو کر کے ﯚ10ﯙ سلام کے ساتھ ادا کرے۔ 
٭… اگر کسی نے تراویح کی (20) رکعتیں پڑھ کر آخر میں سلام پھیرا تو اگر ہر دو رکعت پر قعدہ کرتا رہا تو ہو جائیں گی مگر کراہت کے ساتھ اور اگر قعدہ نہ کیا تھا تو دو رکعت کے قائم مقام ہوئیں ۔(1)
٭… ہر دو رکعت پر قعدہ کرنا فرض ہے۔ 
٭… ہر قعدہ میں التحیات کے بعد درود شریف اور دعا بھی پڑھے۔ 
٭… اگر مقتدیوں پر گرانی ہوتی ہو (یعنی انہیں بوجھ محسوس ہوتا ہو) تو تشہد کے بعد اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُـحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ پر اکتفا کرے۔ 
٭… طاق رکعت (یعنی پہلی، تیسری، پانچویں وغیرہ) میں ثنا پڑھے اور امام تعوذ و تسمیہ پڑھے۔ 
٭… جب دو دو رکعت کر کے پڑھ رہا ہے تو ہر دو رکعت پر الگ الگ نیت کرے اور اگربیس رکعتوں کی ایک ساتھ نیت کر لی تب بھی جائز ہے۔(2)
نابالغ امام کے پیچھے تراویح کا حکم
سوال …:  	 کیا نابالغ امام کے پیچھے تراویح پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب …:  	جی نہیں !  نابالغ امام کے پیچھے صرف نابالغان ہی تراویح پڑھ سکتے ہیں ۔بالغ کی تراویح (بلکہ کوئی بھی نماز حتیٰ کہ نفل بھی) نابالغ کے پیچھے نہیں ہوتی۔
تراویح میں ختم قرآن
سوال …:  	 تراویح میں پورا قرآنِ مجید پڑھنے یا سننے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 



________________________________
 - 1   بہارِ شریعت،   تراویح کا بیان،   ۱ / ۶۸۹
 - 2   فیضانِ سنت،   فیضانِ تراویح،   ۱ / ۱۱۱۷