جواب …: جی نہیں ! تراویح بلا عذر بیٹھ کر پڑھنا مکروہ (تنزیہی) ہے، بلکہ بعض فقہائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کے نزدیک تو (بلا عذر بیٹھ کر ) تراویح ہوتی ہی نہیں ۔ (1)
تراویح کا وقت
سوال …: تراویح کا وقت کیا ہے؟
جواب …: تراویح کا وقت عشا کے فرض پڑھنے کے بعد سے صبح صادق تک ہے۔ عشا کے فرض ادا کرنے سے پہلے اگر پڑھ لی تو نہ ہوگی۔ (2)عام طور پر تراویح وتروں سے پہلے پڑھی جاتی ہے لیکن اگر کوئی وتر پہلے پڑھ لے تو تراویح بعد میں بھی پڑھ سکتا ہے۔
سوال …: اگر تراویح فوت ہو گئی تو اس کی قضا کب کرے؟
جواب …: تراویح اگر (وقت میں نہ پڑھی اور) فوت ہو گئی تو اس کی قضا نہیں ۔ (3)
رکعات کی تعداد
سوال …: تراویح کی کتنی رکعتیں ہیں ؟
جواب …: تراویح کی(20) رکعتیں ہیں ۔ امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے عہد میں (20) رکعتیں ہی پڑھی جاتی تھیں ۔ (4)
تراویح کی ادائیگی کا طریقہ
سوال …: تراویح کی(20) رکعتوں کی ادائیگی کا طریقہ کیا ہے؟
________________________________
- 1 در مختار، کتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، مبحث صلاة التراويح، ۲ / ۶۰۳
- 2 عالمگیری، كتاب الصلوة، الباب التاسع، فصل فی التراويح، ۱ / ۱۱۵
- 3 در مختار، كتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، مبحث صلاة التراويح، ۲ / ۵۹۸
- 4 معرفۃ السنن والآثار للبیھقی، كتاب الصلاة، باب قيام رمضان، ۲ / ۳۰۵، حدیث: ۱۳۶۵