Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
113 - 329
نمازِ تراویح
تراویح کی شرعی حیثیت
سوال …:  	کیا تراویح فرض ہے؟ 
جواب …:  	جی نہیں تراویح نہ تو فرض ہے اور نہ ہی واجب بلکہ ہر عاقل و بالغ مسلمان پر تراویح پڑھنا سنتِ مؤکدہ ہے اور اسے چھوڑنا جائز نہیں ۔ (1)
سوال …:  	کیا تراویح کی جماعت واجب ہے؟ 
جواب …:  	جی نہیں !  تراویح کی جماعت واجب نہیں بلکہ سنتِ مؤکدہ علی الکفایہ ہے۔ یعنی اگر مسجد کے سارے لوگوں نے چھوڑ دی تو سب اساء ت کے مرتکب ہوئے (یعنی برا کیا) اور اگر چند افراد نے باجماعت پڑھ لی تو تنہا پڑھنے والاجماعت کی فضیلت سے محروم رہا۔ (2)
سوال …:  	مسجد کے علاوہ گھر یا کسی دوسری جگہ با جماعت تراویح ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟  
جواب     …:  	تراویح مسجد میں باجماعت ادا کرنا افضل ہے۔ اگر گھر میں با جماعت ادا کی تو ترکِ جماعت کا گناہ نہ ہوا مگر وہ ثواب نہ ملے گا جو مسجدمیں پڑھنے کا تھا۔(3) عشا کے فرض مسجد میں با جماعت ادا کر کے گھر یا ہال وغیرہ میں تراویح ادا کیجئے اگر بلا عذرِ شرعی مسجد کے بجائے گھر یا ہال وغیرہ میں عشا کے فرض کی جماعت قائم کر لی تو ترکِ واجب کا مرتکب ہونے کی وجہ سے گناہ گار ہوں گے۔ (4)
سوال …:  	کیا تراویح بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں ؟ 



________________________________
 - 1   در مختار ورد المحتار،   كتاب الصلاة،   مطلب شروط الامامة الكبری،   ۲ / ۳۳۷ - ۳۴۰
 - 2   ھدایہ،   كتاب الصلاة،   باب النوافل،   فصل فی قيام شهر رمضان،   ۱ / ۷۰
 - 3   عالمگیری،   كتاب الصلاة ،  فصل فی التراويح،   ۱ / ۱۱۶
 - 4   اس کا تفصیلی مسئلہ فیضانِ سنت جلد اوّل کے صفحہ 1116 پر ملاحظہ فرمایئے۔