سوال …: جس امام کا عقیدہ درست نہ ہو کیا اس کے پیچھے نماز ہو جائے گی؟
جواب …: وہ بد مذہب جس کی بد مذہبی حد کفر کو پہنچ گئی ہواس کے پیچھے نماز نہیں ہوتی اور جس کی بدمذہبی حد کفر کو نہ پہنچی ہو اس کے پیچھے نماز، مکروہِ تحریمی (واجب الاعادہ) ہے۔(1)
اقتدا کی 13شرائط
(۱)… نیت۔
(۲)… اقتدا اور اس نیتِ اقتدا کا تحریمہ (نماز کی نیت باندھنے کے وقت پہلی بار ہاتھ اٹھا کر اَللهُ اَکْبَر کہنے) کے ساتھ ہونا یا تکبیرِ تحریمہ سے پہلے ہونا بشرطیکہ پہلے ہونے کی صورت میں کوئی اجنبی کام نیت و تحریمہ سے جدائی کرنے والا نہ ہو۔
(۳)… امام و مقتدی دونوں کا ایک مکان میں ہونا۔
(۴)… دونوں کی نماز ایک ہو یا امام کی نماز، نمازِ مقتدی کو اپنے ضمن میں لیے ہو۔
(۵)… امام کی نماز کا مذہب مقتدی پر صحیح ہونا اور (۶)… امام و مقتدی دونوں کا اسے صحیح سمجھنا۔
(۷)… شرائط کی موجودگی میں عورت کا محاذی (برابر) نہ ہونا۔
(۸)… مقتدی کا امام سے آگے نہ ہونا۔
(۹)… امام کے انتقالات کا علم ہونا۔
(۱۰)… امام کا مقیم یا مسافر ہونا معلوم ہونا۔
(۱۱)… ارکان کی ادائیگی میں شریک ہونا۔
(۱۲)ﯡ… ارکان کی ادائیگی میں مقتدی امام کے مثل ہو یا کم۔
(۱۳)… یونہی شرائط میں مقتدی کا امام سے زائد نہ ہونا۔(2)
٭…٭…٭
________________________________
- 1 در مختار ورد المحتار، كتاب الصلاة، مطلب شروط الامامة الكبری، ۲ / ۳۳۷ - ۳۴۰
- 2 بہارِ شریعت، امامت کا بیان، ۱ / ۵۶۲ ملخصاً