Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
111 - 329
نماز کا بیان
اِمامت کی شرائط
سوال …:  	امامت کی شرائط کتنی ہیں ؟ 
جواب …:  	جو شخص شرعی معذور نہ ہو اس کے امام کے لئے چھ شرائط ہیں :   (۱)…صحیح العقیدہ مسلمان ہونا  (۲)… بالغ ہونا(۳)… عاقل ہونا 
	(۴)… مرد ہونا    (۵)… قراء ت صحیح ہونا 	  (۶)… (شرعی) معذور(1)   نہ ہونا(2)
سوال …:  	امامت کا سب سے زیادہ حق دار کون ہے؟ 
جواب …:  	اِمامت کا سب سے زیادہ حق دار وہ شخص ہے جو نماز و طہارت کے احکام کو سب سے زیادہ جانتا ہو، اگرچہ باقی علوم میں پوری دستگاہ (مہارت) نہ رکھتا ہو، بشرطیکہ اتنا قرآن یاد ہو کہ بطورِ مسنون (سنت کے مطابق) پڑھے اور صحیح پڑھتا ہو یعنی حروف مخارج سے ادا کرتا ہو اور مذہب کی کچھ خرابی نہ رکھتا ہو اور فواحش (بے حیائی کے کاموں ) سے بچتا ہو۔(3)
 



________________________________
 - 1   جامع الرموز للقھستانی،   کتاب الصلاۃ،   فصل الاذان،   ۱ / ۱۲۴
 - 2   رد المحتار،   كتاب الصلاة،   مطلب شروط الامامة الكبری،   ۲ / ۳۳۷  
 - 3   بہارِ شریعت،   امامت کا بیان،   ۱ / ۵۶۷